حضرت مولانا قمرالدینؒ صاحب نوناری جون پوری
حضرت مولانا قمرالدینؒ صاحب نوناری جون پوری
حضرت مولانا قمرالدینؒ صاحب نوناری جون پوری ضلع جون پور انڈیا کے ایک گاؤں نوناری کے رہنے والے تھے۔آپ نوناری قبیلہ سے تعلق رکھتے ہے ۔آپ اپنے زمانے کے نامور اور اپنی قوم کے عظیم اور نیک سیرت و خصائل کے عظیم مرتبے پرفائزتھے۔آپ محبت ومحوبیت کے پیکر مہمان نوازی میں اشراف عرب کے نمونہ سخاوت کے ابرکرم تکلف دوست ہی محترم بزرگ بھی تھے۔۔ اسلامی شریعت کا ان کے اندبہت پاش و لحاظ تھا حرام وہ مکروہ دور کی بات کوئی خلاف اولی کام دیکھتے توآپ کے غصے کی انتہاہ نہ رہتی ۔ آپ اپنے ماتحتوں کا بہت خیال کرتے تھےگھر کانظام چلانے کا الگ ہی انداز تھا، آپ کے عمال آپ سے بہت خوش رہتے تھےہر کام خوشی خوشی کرتے،خود حد درجہ محنتی تھے، آپ کو زراعت سے بے حددل چسپی تھی، جانوروں کوپالنے کابہت شوق تھا، آپ نے اپنے جانوروں کے لئےہر قسم کی سہولیات فراہم کرتےتھے۔ آپ بہت صابر و شاکر اور صفائی پسند تھے مرض وفات میں جب کہ آپ اپنی ضروریات کو خود پوری کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے پھر بھی بستر پر بول وبرازکرنے سے گریزکرتے تھےحددرجہ منع کرنے کے بعد بھی بیت الخاء میں لے جانے کے لیے اصرار کرتے اور لاغری کی حالت میں بھی جب کہ حرکت کرنا بھی دشوار تھا، صفائی کا پورا اہتمام کرواتے جیسےرہاکرتے تھے۔ آپ ایک مثالی زندگی گزار کر اس دنیا سے رخصت ہوگئےہیں بالآخر آپ تقریبا90 سال کو عمر پاکر 11محرم 1444ھ مطابق 10اگست 2022 ء کو ہم تمام لوگوں کوروتا چھوڑ کر اس دنیاسے رخصت ہوگئےعلم و فضل کا دیا گل ہو گیا۔