گٹھ:ڈهونڈ عباسی
ڈھونڈعباسی قبیلےسےتعلق رکھنے والے لوگ ملکہ کوہسارمری میں آبادہیں،ان لوگوں میں علماء،طلباء،قرا،حفاظ،تاجروں کی ایک بڑی تعداد ہے، اسی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے شاہدخاقان عباسی ہیں جوملکہ کوہسارمری کےوہ پہلے شخص ہیں جنہیں وزیراعظم پاکستان بننے کااعزازحاصل ہے، اسی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے مفتی خالدحسین عباسی ہیں جوملکہ کوہسارمری کےدارالافتاء کی مسندپرفائز ہیں،اس قبیلہ کےایک عظیم شخص مولانامحمدسفارش عباسی ہیں جنہوں نے ملکہ کوہسار مری میں سب سے پہلے عصری اوردینی تعلیم کےحسین امتزاج سے مزین تعلیمی نظام جاری کیا،اسی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے ملکہ کوہسار مری کےعظیم فرزند مولانامحمودالرشیدحدوٹی ہیں،جنہوں نے دوسوسے زیادہ دینی اورعلمی کتابیں تحریر کی ہیں،انہوں نے قرآن کریم کی تفسیرمعارف الفرقان کےنام سے بھی تحریر کی ہے،جواس قبیلہ کےلیے کسی اعزازوافتخارسے کم نہیں ہے۔