ورتنوالا:Yethrosh/تختہ مشق

آزاد انسائیکلوپیڈیا، وکیپیڈیا توں

چیچک یا "ماتا" یا "سیتلا" (انگریزی: Smallpox) ایک بہت عام وبائی مرض تھا۔ اس بیماری میں چھوٹے بڑے دانے یا پھنسیاں تمام بدن اور کبھی بعض دوسرے مقام (مثلاً آنکھ) پر نکلتی ہیں، اس کے ساتھ عموماً درد سر اور بخار اور درد کمر ہوتا ہے، یہ دانے ابتدا میں سرخ اور پکنے پر سفیدی مایل ہوجاتے ہیں اور ان میں پیپ پڑ جاتی ہے۔
1970 کی دہائی میں عالمی ادارہ صحت نے عالمی پیمانے پر اس بیماری کے خلاف مدافعتی ٹیکے لگائے اور 1980ء میں یہ اعلان کر دیا کہ اب یہ بیماری دنیا سے ختم کی جا چکی ہے۔ چیچک کا آخری مریض اکتوبر 1977ء میں پایا گیا تھا۔
اندازہ ہے کہ بیسویں صدی عیسوی میں 30 سے 50 کروڑ لوگ اس بیماری سے ہلاک ہوئے۔