دولت

Wikipedia توں
جاو: مدد, کھوج

عام بول چال میں دولت (Wealth) سے مراد سونا چاندی ، سکے ، زیور ، فرنیچر اور دیگر مادی اشیا لی جاتی ہیں۔ لیکن معاشیات میں دولت سے مراد وہ تمام چیزیں ہیں جو بلاواسطہ یا بالواسطہ انسانی احتیاجات کو تسکین دے سکیں۔ ان معنوں میں ماں کی محبت اور حب الوطنی بھی دولت کہلائے گی۔ فارسی میں دولت سے مراد ثروت نہیں بلکہ حکومت ہوتا ہے۔ پاکستانی کرنسی نوٹوں پر لکھے ہوئے جملے "بینک دولت پاکستان" کا مطلب ہے "حکومت پاکستان کا بینک"۔ اسی طرح "دولت عثمانیہ" کا اردو میں مطلب ہے "حکومت عثمانیہ"۔ دولت کی پانچ قسمیں ہیں۔

1۔ شخصی دولت ، جو ایک شخص کی تمام جائیداد اور ملکیت پر مشتمل ہوتی ہے۔
2۔ قومی دولت ، یعنی ملک کی مجموعی دولت ، مثلا پل ، سڑکیں ، جنگل ، کارخانے ، کھیت ، دریا اور دوسرے ذخائر
3۔ بین الاقوامی دولت ، کل دنیا کی مشترکہ دولت ۔ مثلاً سمندر کرہ ہوائی، مقدس صحائف وغیرہ۔
4۔ امکانی دولت، قدرت کے وہ پوشیدہ خزانے جو کوشش کرنے سے کبھی برآمد ہو کر استعمال میں آسکتے ہیں۔ مثلا وہ کانیں جو ابھی دریافت نہیں ہوئیں۔
5۔ منفی دولت ، وہ قرضے جو ملک یا لوگوں کو ادا کرنے ہیں۔