کتاب قضاۃ
کتاب قضاۃ (عبرانی: ספר שופטים) عبرانی بائبل دی ستویں کتاب ہے۔ ایہ کتاب اُنہاں قاضیاں دے بارے وچ ہے جو حضرت یشوع علیہ السلام دی موت دے بعد توں سلاطین دے دور دے شروع ہون تک بنی اسرائیل دی قیادت کردے رہے۔ ایہ قاضی یہودیاں دی سیاسی، عسکری، تمدنی تے سماجی زندگی دے تمام شعبےآں اُپر نظر رکھدے سن تے شریعت موسوی دے مطابق فیصلے کردے سن۔
اس کتاب کے مصنف کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ملتی، لیکن اتنا ضرور ہے کہ اس کتاب کے مصنف کی بہت سے قابل وثوق ذرائع اور مآخذ تک رسائی تھی جن کی مدد سے اُس نے یہ کتاب تحریر کی۔ اکثر علماء نے اس کتاب کو سموئیل نبی کی تصنیف قرار دیا ہے۔
اس کی تاریخِ تصنیف کے بارے میں علماء میں اتفاق رائے نہیں۔ بعض کا خیال ہے چونکہ بنی اسرائیل کے قاضیوں کی قیادت کا زمانہ تقریباً 410 سال تک پھیلا ہوا ہے اس لیے یہ کتاب غالباً گیارھویں صدی قبل مسیح کے زمانہ کی تصنیف قرار دی جا سکتی ہے۔
جب تک حضرت موسیٰ علیہ السلام زندہ رہے آپ خدا کی مدد سے بنی اسرائیل کی زندگی کے تمام پہلوؤں کے بارے میں رہنمائی فرماتے رہے۔ چونکہ آپ خداوند تعالیٰ کی طرف سے شریعت (تورات) لے کر آئے تھے اس لیے آپ کی قیادت کو ہمیشہ مقبولیت کا درجہ حاصل رہا۔ اس کے باوجود بنی اسرائیل حضرت موسیٰ علیہ السلام کے سامنے اور بعد میں بار بار راہ راست سے بھٹک کر بُت پرستی، تشدد پسندی اور بداخلاقی کے شکار ہوئے اور کئی مصائب میں گرفتار ہونے کے بعد بار بار توبہ کرتے رہے اور اپنے خدا کے حضور قسمیں کھا کھا کر وعدہ کرتے رہے کہ وہ اُن تمام قوانین کا اور احکام الٰہی پر جو اُنہیں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی معرفت دئیے گئے تھے، عمل کریں گے لیکن اپنی بار بار کی عہد شکنی کے باعث وہ غضب الٰہی کا نشانہ بنتے رہے۔ اس میں کلام نہیں کہ یہ کتاب یہود کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے اتار چڑھاؤ کی بڑی عبرت انگیز تاریخ ہے۔
یہ کتاب نیکی اور بدی کی ہمیشہ جاری رہنے والی جنگ کی بڑی مکروہ تصویر پیش کرتی ہے اور تمام قوموں کو یاد دلاتی ہے کہ فتح ہمیشہ بندگان خدا ہی کو حاصل ہوتی ہے۔
کتاب قضاۃ
| ||
پیشرو یشوع |
عبرانی بائبل | جانشین سموئیل |
عیسائی عہدنامہ قدیم |
جانشین روت |
|